شکرگڑھ: بارات پر نوٹوں کی بارش، ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی

May 07, 2024 | 19:08:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشتیاق ربانی) شکرگڑھ  میں  بارات پر نوٹوں کی بارش ہو گئی جس کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی۔

شکر گڑھ کے نواحی علاقے نورکوٹ کی نجی مارکی کے مالک نے اپنے بیٹے کی شادی پر  نوٹوں کی بارش کردی، دلہے ماجد  کے بھائیوں نے   بارات پر خوب نوٹ برسائے، دولہے کے بھائی اور دوست بارات پہنچنے پر مارکی کی چھت پر چڑھ کر نوٹ پھینکتے  رہے، علاقہ کی سیاسی وسماجی کاروباری شخصیات و دیگر دوستوں عزیزوں رشتہ داروں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 

یہ بھی پڑھیں: فارمی چوزے کی افغانستان برآمد میں کمی کے اثرات آنے لگے

دوسری جانب نوٹ لوٹنے والوں نے بھی جدید طریقہ کار استعمال کیا گیا، انہوں نے جال لگا کر نوٹ اکٹھے کیے، نوٹ اکٹھے والوں کے ہمراہ باراتی بچے  بھی شامل ہو گئے، نوٹ برسانے اور اہلِ علاقہ کی جانب سے لوٹنے کے مناظر راہگیروں نے بھی اپنے کیمروں میں محفوظ کر لئے، ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہو رہی ہے۔