فارمی چوزے کی افغانستان برآمد میں کمی کے اثرات، برائلر مرغی کی قیمت میں کمی آنے لگی

May 07, 2024 | 18:53:PM
فارمی چوزے کی افغانستان برآمد میں کمی کے اثرات، برائلر مرغی کی قیمت میں کمی آنے لگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) فارمی چوزے کی افغانستان برآمد میں کمی کے مثبت اثرات ظاہر ہونے لگے،  ملک کے اندر برائلر مرغی کی قیمت میں کمی آنے لگی۔

فارمی چوزے کی افغانستان برآمد میں کمی کے باعث فارمی چوزرے کی قیمت 210 روپے سے کم ہو کر 100روپے تک ہو گئی، فارمرز نیا فلاک ڈالنے کے لیے شیڈز میں موجود مرغی مارکیٹ لے آئے، چوزے کی قیمت میں کمی سے فارمرز کی جانب سے تیار مرغی  مارکیٹ میں لے آئے، مارکیٹ میں مرغی کی رسد میں اضافے سے قیمت میں بھی کمی آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس، احتساب عدالت سے اہم خبر آ گئی

لاہور میں ایک ہی دن میں مرغی کی قیمت میں 78روپے کمی ہو گئی، مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے مرغی کی قیمت جاری کر دی گئی، برائلر مرغی کا سرکاری ریٹ 470  روپے فی کلو جاری کیا گیا، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 312 روپے جبکہ پرچون ریٹ 324روپے فی کلو جاری ہوا۔

علاوہ ازیں فارمی انڈوں کی 254 روپے فی درجن قیمت برقرار ہیں، ۔انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ 7500 روپے  جاری کر دیا گیا۔