صبا قمر  کی  اداکاری دیکھ کر  لگتا ہے روحی بانو واپس آ گئیں: روبینہ اشرف

May 07, 2024 | 21:30:PM
صبا قمر  کی  اداکاری دیکھ کر  لگتا ہے روحی بانو واپس آ گئیں: روبینہ اشرف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بڑا نام رکھنے والی اداکارہ  روبینہ اشرف کا کہنا ہے کہ صبا قمر  کی  اداکاری دیکھ کر  لگتا ہے روحی بانو واپس آ گئی ہوں۔

صبا قمر کا شمار پاکستان کی صف اول کی  اداکاراوں میں ہوتا  ہے، وہ نہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی شہرت رکھتی ہیں، پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف نے  صبا قمر کی اداکاری کے لازوال ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوے کہا ہے کہ اُسے دیکھ کر لگتا ہے کہ ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو    دوبارہ زندہ ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شرم آنی چاہیے، حمزہ علی عباسی کا گانے کے معنی خیز الفاظ پر تنقید، ویڈیو وائرل

روبینہ اشرف نے یہ ریمارکس24 نیوز کے پروگرام  ’کیا ڈرامہ ہے ود مکرم کلیم‘ میں     انڈین چینل’ زی زندگی‘ پر دکھائے جانے والی ویب سیریز ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ کا رریو کرتے ہوے دئیے، جس  میں  صبا قمر اور نعمان اعجاز  کی اداکاری نے  شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔
  روبینہ اشرف کیساتھ ’کیا ڈرامہ ہے ود مکرم کلیم‘ میں بطور ایکسپرٹ پینلسٹ شرکت کرنے والی معروف اداکارہ  نادیہ خان نے بھی  صبا قمر کی تعریف کرتے ہوے کہا  کہ  یوں تو ہم صبا قمر کی اداکاری کے ہمیشہ سے فین ہیں لیکن  ان کا سارا کام ایک طرف اور مسز اینڈ مسٹر شمیم میں اداکاری ایک طرف ہے، جہاں انہیں کام کرنے کی پوری آزادی دی گئی اور پھر صبا قمر نے ایسا کام کیا جو دیکھنے لائق ہے۔