پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی میچز کو بارشوں سے متاثر ہونے کا خدشہ

Apr 15, 2024 | 19:52:PM
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی میچز کو بارشوں سے متاثر ہونے کا خدشہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بارشوں سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں رواں ہفتے بھی بارشیں متوقع ہیں، بارش کی پیشگوئی کے باعث پاکستان کا شیڈول پریکٹس سیشن بھی منسوخ ہونے کا امکان ہے جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی کے مداحوں کیلئے بری خبر

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تینوں ٹی ٹوئنٹی میچوں کے روز بھی بارش کی پیشگوئی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔