وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مارگلہ ٹریلز پٹرول یونٹ کا افتتاح کر دیا

May 09, 2024 | 19:22:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) محسن سپیڈ کا ایک اور احسن اقدام، 7 روز میں مارگلہ ٹریلز پر نیا سیکیورٹی نظام شروع ہو گیا، آج مارگلہ ٹریلز پٹرول یونٹ کا باقاعدہ افتتاح بھی کر دیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے حکم پر صرف 7 روز  میں مارگلہ ٹریلز پر سکیورٹی کا نیا نظام شروع ہو گیا، آج انہوں نے مارگلہ ٹریلز پٹرول یونٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر شخصیات ان کے ہمراہ تھیں، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے مارگلہ پٹرول یونٹ کے بارے میں وزیر داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فٹ پٹرول میں 10 پولیس افسران شامل ہیں جو مکمل حفاظتی کٹ کے ساتھ ٹریلز پر پیدل گشت کریں گے، موٹرسائیکل یونٹ  06 موٹرسائیکلز اور 16 افسران پر مشتمل ہے اور گھڑ سوار 8 گھوڑوں پر ٹریلز پر گشت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کو ایک سال مکمل، وزیراعظم نے دبنگ بیان داغ دیا

وفاقی وزیرداخلہ نے فرینڈز آف پولیس سے ہاتھ ملایا اور ان سے گفتگو کی، انہوں نے موٹر سائیکل اور گھڑ سوار یونٹ  کا معائنہ کیا، انہوں نے مارگلہ ٹریلز پٹرول یونٹ کے پولیس افسران سے ملاقات کی اور انہیں محنت سے فرائض ادا کرنے کی تلقین بھی کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مارگلہ ٹریلز کے علاقے میں موبائل سگنل کا مسلہ  حل کرنے کے  لیے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ موبائل ٹاور لگانے کا جائزہ لیا جائے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 60 پولیس افسران پر مشتمل فورس مارگلہ ٹریلز پر گشت کرے گی، مارگلہ پٹرول یونٹ مارگلہ ٹریلز پر لوگوں کی حفاظت کے لئے تشکیل دیا گیا ہے، یہ یونٹ فٹ پٹرول، موٹرسائیکل پٹرول اور  گھڑ سوار پٹرول پر مشتمل ہے، مارگلہ ٹریلز یونٹ کی تشکیل کا مقصد ٹریلز پر آنے والے شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے،  اگر کوئی شہری راستہ بھول جاتا ہے یا کوئی ایمرجنسی ہوجاتی ہے تو یہ افسران فوری مدد کے لئے پہنچیں گے۔