مجھے نشہ آور چیز  دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر صحت

May 08, 2024 | 11:51:AM
 آسٹریلیا کی رکن پارلیمان  نائب وزیر برائے صحت برٹنی لاؤگا نے کہا ہے کہ انہیں نشہ آور چیز  دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیاہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کی رکن پارلیمان  نائب وزیر برائے صحت برٹنی لاؤگا نے کہا ہے کہ انہیں نشہ آور چیز  دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیاہے۔

گھناؤنے اخلاقی اور قانونی جرائم کے حوالے سے جنوبی ایشیا بالخصوص ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک کے عوام تو منفی شہرت رکھتے ہی ہیں لیکن ترقی یافتہ اور آزاد معاشرے کے لوگ بھی ایسے واقعات سے مبر انہیں، گزشتہ دنوں نشہ آور اشیاء کھلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا ایک واقعہ آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کے علاقے یپون میں پیش آیا۔

برٹنی لاگا کی جانب سے اس شکایت کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ،37 سالہ مز لاگا نے 28 اپریل کو پولیس سٹیشن میں پہلے شکایت درج کی اور پھر طبی جانچ کے لیے ہسپتال پہنچیں۔

مزید پڑھیں: فی میل گریجویٹس کوجدید سکلز اورآئی ٹی کی مہارت سکھائیں گے،وزیر تعلیم پنجاب

 بریٹینی لاؤگا کا کہنا ہےکہ ہسپتال میں کیےگئے ٹیسٹ میں میرے جسم میں نشہ آور اشیا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے لیکن میں نے خود وہ نشہ آور اشیا نہیں لی تھیں ،ہمیں منشیات دیئے جانے یا جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے خطرے سے ڈرے بغیر بلاخوف و خطر گھومنے پھرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔

 آسٹریلین ریاست کوئنز لینڈ کے سربراہ اسٹیون مائلز کا کہنا ہے کہ حکومت ہر ممکن طریقے سے بریٹینی لاؤگا کو مدد فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔