پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف جیت، چیئر مین پی سی بی جھوم اُٹھے ، ویڈیو بھی سامنے آ گئی

Apr 27, 2024 | 23:56:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان کی پانچویں اور آخری میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست پر  چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی بھی جھوم اُٹھے۔

 تفصیلا ت کے مطابق لاہور قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے آخری میچ میں پاکستان نے نیوز ی لینڈکو 9 رنز سے شکست دے دی ہے ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے حریف کیوی ٹیم کو آخری اوور کی دوسری گیند پر شکست سے دو چار کیا،پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کو شکست دینا ہی تھا کہ شائقین کرکٹ نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانےشروع کر دیئے ۔

سٹیڈیم میں موجود تمام تماشائیوں نے کھڑے ہو کر پاکستانی ٹیم  کو داد دی ، شاندار کھیل اور فتح پر چیئر مین پی سی بی بھی پیچھے نہ رہے اور قومی ٹیم کی جیت پر خوب جھومے اور والہانہ انداز میں تالیاں بجا کر شاہینوں کو داد دی ،سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا ، سابق نگران صوبائی وزیر عامر میر اور سینئر صحافی نسیم زہرا نے بھی ٹیم کی کامیابی پر کھڑے ہو کر قومی ٹیم کو داد دی۔

یہ بھی پڑھیں : سنسنی خیز مقابلہ،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی