ایرانی نیوز چینل کے میزبان پر لندن میں چاقو سے حملہ

Mar 30, 2024 | 18:15:PM
ایرانی نیوز چینل کے میزبان پر لندن میں چاقو سے حملہ
کیپشن: پوریا زیراتی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایرانی نیوز چینل کے میزبان پر لندن کے گھر کے باہر چاقو سے حملہ کردیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق لندن میں قائم ایک ایرانی نیوز چینل نے کہا ہے کہ 36 سالہ ہوسٹ (میزبان)پوریا زیراتی کو گھر کے باہر ایک گروپ نے نشانہ بنایا اور ان پر ایک سے زیادہ چاقو کے وار کیے گئے۔ پوریا زیراتی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے تاہم وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اس کیس میں فوری طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ انسداد دہشت گردی کے ماہر افسران اس چاقو حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔میٹروپولیٹن پولیس کے انسداد دہشت گردی کمانڈ یونٹ کے سربراہ کمانڈر ڈومینک مرفی نے کہا ہے کہ افسران اس حملے کے تمام پہلوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی لندن جہاں حملہ ہوا اس علاقے اور آس پاس کے دیگر مقامات پر اضافی گشت کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابقہ گرل فرینڈ کی زندگی میں نئے لڑکے کی انٹری ایلون مسک نے ابتک کا بڑا قدم اٹھا لیا