کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر  سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

Apr 28, 2024 | 08:44:AM
کراچی سائٹ ایریا میں ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کامران منہاس)  کراچی سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا  میں ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مقتول گارڈ موٹر سائیکل پر منیجر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ریکوری کے لئے جارہا تھا   کہ راستے میں 2 ڈاکوؤں نے روک کر نقدی موبائل فونز اور سب چھینا اور فرار ہوئے۔ 

سیکیورٹی اہلکار کی پستول نکال کر چلانے کی کوشش پر ملزمان نے  فائرنگ جاں بحق کردیا۔

مقتول سیکورٹی گارڈ کا تعلق مردان سے  ہے۔مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ فیصل غیر شادی شدہ تھا، فیصل 6 ماہ سے فلور ملز میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور اعزاز حاصل کرلیا