عامر خان کی فیملی کے کس شخص نے شادی کی آفر کی ؟ اداکارہ جوہی چاولہ کا بڑا انکشاف

Jan 14, 2022 | 18:54:PM
بالی ووڈ اداکارہ، جوہی چاولہ، انکشاف، شادی کی پیشکش
کیپشن: جوہی چاولہ، عامر خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار عمران خان نے انہیں اپنے بچپن میں شادی کی پیشکش کی تھی۔ 
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار عامر خان کے بھانجے عمران خان جو اپنی 39ویں سالگرہ منارہے ہیں۔جوہی چاولہ نے انسٹاگرام پر عمران خان کی ایک بچپن کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی اورایک پرانا قصہ بھی صارفین کو بتایا۔ جوہی نے انکشاف کیا کہ جب عمران خان صرف 6 سال کے تھے انہوں نے مجھے شادی کی پیشکش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سنی لیون شارک مچھلیوں میں گھر گئیں۔۔۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، مداح پریشان
انہوں نے کہا کہ عمران کو اس وقت سے ہی ہیرے کی پہچان تھی،سالگرہ بہت مبارک ہو۔خیال کیا جارہا ہے کہ چونکہ جوہی نے عامر خان کے ساتھ کافی فلموں میں کام کیا ہے اور عمران ،عامر کے بھانجے ہونے کے ناطے جوہی سے فلم کی شوٹنگ پر ملے ہوں گے جہاں انہوں نے اداکارہ کو شادی کی پیشکش کی۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی
واضح رہے کہ جوہی چاولہ نے بھارتی بزنس مین جے مہتا سے اپنے کیرئیر کے عروج میں ہی شادی کرلی تھی، ان کے شوہر کا شمار بھارت کے معروف کاروباری افراد میں ہوتا ہے، دونوں کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے اور یہ کامیاب شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔دوسری جانب عمران خان نے متعدد بالی وڈ فلموں میں کام کرنے کے بعد گزشتہ سال اداکاری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Juhi Chawla (@iamjuhichawla)

یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے اہم خبر، عدالت نے بڑا حکم دے دیا