اداکارہ سنی لیون شارک مچھلیوں میں گھر گئیں۔۔۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، مداح پریشان

Jan 14, 2022 | 18:26:PM
سنی لیون، شارک مچھلیوں، گھر گئیں، ویڈیو، ہلچل مچا دی، مداح پریشان
کیپشن: اداکارہ سنی لیون، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بالی وڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔سنی لیون ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ مالدیپ میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔ اداکارہ سوشل میڈیا اور خاص کر انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں۔اداکارہ کی حالیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کرلی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنی لیون سمندر کنارے بیٹھی ہیں اور ان کے اردگرد شارک مچھلیاں ہیں۔ویڈیو دیکھ کر مداحوں کو اپنی پسندیدہ اداکارہ کی فکر لاحق ہوگئی۔ اسی وجہ سے بہت کم وقت میں سنی لیون کی ویڈیو کو ہزاروں مداحوں نے دیکھا اور اس پر تبصرہ کیا۔ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے سنی لیون نے لکھا کہ میں اس مقام سے پیار کرتی ہوں، جنگلی حیات کو محفوظ بنائیں۔ اداکارہ نے شارک کے گرد بیٹھنے کے تجربے کو ’شاہانہ‘ قرار دیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone)

یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے اہم خبر، عدالت نے بڑا حکم دے دیا