شارک کے تحفظ کیلئے 10 سالہ قومی منصوبہ پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی) وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے شارک کے تحفظ کیلئے 10 سالہ قومی منصوبہ پیش کردیا۔
ان کے مطابق پاکستان 2035ء تک پائیدار شارک ماہی گیری میں نمایاں مقام حاصل کرے گا۔
منصوبے کے پہلے 5 سال کیلئے 50 لاکھ ڈالر تک درکار ہوں گے۔
جنید انوار چوہدری نے کہا کہ شارک کے غیرقانونی فنز کاٹنے کی روک تھام اور حادثاتی ہلاکتیں روکنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: پاک بحریہ نے ہر آزمائش اور چیلنج میں ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا:محسن نقوی
شارک کے سمندری مسکن کو بھی محفوظ بنایا جائے گا، شارک کی تعداد اور ذخائر کا ہر سال جائزہ لیا جائے گا۔
جبکہ ماہی گیر برادریوں کو متبادل روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مومنہ اقبال نے ہراسانی کیس پر خاموشی توڑ دی! تحائف کا کیا معاملہ ہے؟
انہوں نے کہا کہ شارک کے تحفظ سے متعلق قوانین پر عملدرآمد مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
شارک کا تحفظ عالمی ماحولیاتی معاہدوں کے تحت پاکستان کی ذمہ داری ہے۔