کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے،4 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی:مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران چار ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ سٹی کے علاقے گارڈن میں شاہین فورس سے فائرنگ کے تبادلے میں یونس نامی ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جس سے پستول برآمد ہوا، ملزم کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں مقابلے کے دوران اکبر علی ولد لیاقت علی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں:آئل ٹینکر حادثہ میں تین نہیں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں
ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق ملزم سے 9 ایم ایم پستول برآمد ہوا۔
ڈسٹرکٹ ویسٹ میں اورنگی ٹاؤن اور پاکستان بازار کے علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں محمد وقار اور سلمان نامی ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی ہے۔
گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔