آئل ٹینکر حادثہ میں تین نہیں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کراچی میں ڈی ایچ اے سٹی کے قریب انصاری پل پر المناک حادثہ میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔ موٹر وے پولیس نے حادثہ کی وجوہات کے متعلق فوری رپورٹ طلب کر لی۔
موٹر وے پولیس نے تصدیق کی ہے کہ آج کراچی میں سپر ہائی وے پر ڈی ایچ اے سٹی کے قریب انصاری پل (کاٹھور پل)پر آئل ٹینکر کا ٹائر پھٹنے سے ہونے والے حادثے میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔
موٹر وے پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ حادثے میں جو 4گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں ان میں آئل ٹینکر، بس، وین اور ٹرالرشامل تھے۔
آئی جی موٹروے پولیس نے حادثہ کا نوٹس لے کر حادثہ کی وجوہات کے متعلق فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: کراچی: آئل ٹینکر اور مسافر بس میں تصادم میں کم سن بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق
ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن منیر احمد شیخ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ چکے ہیں۔ سیکٹر کمانڈر اور ڈی ایس پی بھی موقع پر موجود ہیں۔
تمام لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اب ٹریفک کو منظم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔موٹروے پولیس ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس کی جانب سے ٹریفک کی بحالی اور روڈ کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: پاکستان vs انڈیا؛ ٹی ٹوینٹی کرکٹ کا بہترین بیٹ کس کے پاس ہے، پلہ کس کا بھاری رہےگا؟