کراچی: آئل ٹینکر اور مسافر بس میں تصادم  میں  کم سن بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق

Feb 13, 2026 | 17:54:PM
کراچی: آئل ٹینکر اور مسافر بس میں تصادم  میں  کم سن بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی میں کاٹھور کے قریب سپر ہائی وے پر آئل ٹینکر اور مسافر بس میں تصادم  میں  کم سن بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کراچی میں ڈی ایچ اے سٹی کے قریب المناک سڑک حادثہ ہوا ہے۔ ایک  واٹر ٹینکر, مسافر بس  اور ہائی ایس ویگن میں تصادم کے نتیجہ میں ویگن میں سوار ایک خاتون، ان کی کم سن بچیاں اور  دوسرے مسافر جاں بحق ہو گئے۔ مرنے والوں کی تعداد  پہلے 9 بتائی جا رہی تھی۔ اب یہ تصدیق ہوئی ہے کہ تین گاڑیوں کے درمیان اس المناک تصادم میں  13 جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

حادثہ ٹینکر کا ٹائر پھٹنے سے ہوا

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ  آئل ٹینکر کا ٹائر برسٹ ہونے سے ٹریفک حادثہ پیش ایا ہے 

ٹائر برسٹ ہونے سے آئل ٹینکر بس سے ٹکرا گیا اور توازن کھو کر سڑک پر پہلو کے بل الٹ گیا۔ ٹینکر میں موجود تیل فوری طور پر سڑک پر بہنے لگا، تیل بہنے کا عمل اب بھی جاری ہے۔

حادثہ تین گاڑیوں کے درمیان پیش آیا ہے 

موٹر وے پولیس کے  اہلکار بھی جائے حادثہ میں موجود  ہیں اور صورتحال کو سنبھال رہے ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور سڑک پر دونوں اطراف سے ٹرفک کو حادثہ کی جگہ سے دور روک دیا گیا ہے۔ 

حادثہ کے مقام سے  لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے فاطمہ بقائی ٹول پلازہ ہسپتال منتقل کی جا رہی ہیں۔

اس وقت آئل ٹینکر سے تیل سڑک پر بہہ رہا ہے۔

جائے حادثہ کے  اطراف کے علاقے کو فوری طور پر محفوظ بنانے ی کوشش کی جا رہی ہے۔

آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو نے  متعلقہ پولیس حکام کو فوری طور پر جائے حادثہ پہنچنے کی ہدایت کی۔  انہوں نے  تیل کے اخراج اور ممکنہ خدشات کے پیش نظر متعلقہ اداروں کے تعاون سے حفاظتی و احتیاطی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ایمبولینس اور ریسکیو عملے کی بروقت رسائی کے لیے راستہ کلیئر رکھنے کا حکم بھی دیا۔

Caption آئل ٹینکر سے تصادم میں تباہ ہونے والی ویگن کو کرین کی مدد سے ہٹایا جا رہا ہے۔

حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے نام

آئل ٹینکر کے ساتھ بس اور ویگن کے تصادم میں جاں بحق ہونے والے افراد  میں سے کچھ کے نام معلوم ہو گئے ہیں۔
1- رفیع اللہ ولد صاحب جان عمر 35 سال (مرد)
2-منیبہ دختر امیر جان عمر 12 سال (بچی)
3- شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر 38 سال (مرد)
4- شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر 40 سال (مرد)
5- شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر 15 سال (لڑکا)
6- شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر 12 سال (بچہ)
7- شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر 40 سال (خاتون)
8- شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر 30 سال (خاتون)
9- شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر 35 سال (خاتون)
10- شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر 06 سال (بچی)
11- شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر 08 سال (بچی)
12- شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر 14 سال (بچی)۔

حادثہ پر افسوس کا اظہار

کراچی کے  ڈپٹی مئیر  سلمان عبد اللہ مراد کی ہدایت پر عباسی شہید اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبد اللہ مراد کا سپر ہائیوے ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

قیمتی جانوں کے ضیاع پر ڈپٹی میئر سلمان عبد اللہ مراد کی لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے  انہوں نے کہا،  زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

 ڈپٹی میئر سلمان عبد اللہ مراد نے کہا ڈاکٹرز اور طبی عملہ زخمیوں کے علاج میں کوئی کسر نہ چھوڑے۔حادثے کے زخمیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔انتظامیہ اور متعلقہ ادارے امدادی کارروائیاں تیز کریں۔شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

 ڈپٹی میئر سلمان عبد اللہ مراد نے کہا،  مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔