ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا اہم ملزم شمریز پولیس مقابلے میں ہلاک

Dec 14, 2025 | 20:20:PM
ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا اہم ملزم شمریز پولیس مقابلے میں ہلاک
کیپشن: ڈاکٹر وردہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیراعوان)ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا اہم ملزم شمریز پولیس مقابلے میں مارا گیا ۔

ملزم شمریز اہم ملزم تھا جو ڈاکٹر وردہ قتل  کیس میں مفرور تھا ،پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے دس روز تک چھاپے مارے۔

ملزم ڈاکٹر وردہ قتل  کیس سے قبل بھی قتل کے مقدمہ میں مفرور تھا،ملزم وردہ قتل کیس میں اجرتی قاتل تھا۔

ملزم شمریز کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ٹھنڈیانی میں چھاپہ مارا توملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پر فائرنگ کر دی تھی ۔

یادرہے کہ مقتولہ ڈاکٹر وردہ کو بھی قتل کرنے کے بعد لاش ٹھنڈیانی چھپائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی