محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے ۔ تاہم گلگت بلتستان ،بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان یت ۔ پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کےمیدانی علاقوں میں سموگ / دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق سوموار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ۔ جبکہ چترال ،دیر،سوات، کوہستان ،بٹگرام،باجوڑ، مہمند ،کرم اور خیبر میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ پشاور،صوابی،مردان، چارسدہ ،نوشہرہ ،ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع ابرآلودرہنے کے علاوہ ہلکی بارش کی توقع ہے ۔ سیالکوٹ،نارووال، لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات، جہلم،ساہیوال،ملتان،خانیوال،خانپور، کوٹ ادو، بہاولپور،رحیم یار خان،راجن پور اور گردونواح میں سموگ /(درمیانی سے شدید) دھند پڑنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کیلئے بڑا دھچکا،سینئر رہنما نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں
ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور مطلع ابرآلود رہنےکی توقع ہے جبکہ شمالی اضلاع میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب ،پشین،کوئٹہ اور گردونواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح / رات کے اوقات میں سرد رہے گا ۔ سکھر،روہڑی، شکارپور، کشمور،لاڑکانہ، موہنجوداڑو اور گردونواح میں صبح / رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرداور مطلع ابر آلودرہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے۔
آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 05 ،سکردو، گوپس منفی03، بگروٹ منفی02، اور پاڑہ چنارمیں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:شکار پورضمنی الیکشن؛پیپلزپارٹی اور جے یو آئی میں کانٹے کا مقابلہ، 15پولنگ سٹیشنز کے نتائج آ گئے