شکار پور ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

Dec 14, 2025 | 18:22:PM
شکار پور ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالجبار ابڑو)شکارپور کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 9کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا، جے یو آئی کے امیدوار کو بڑے مارجن سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 9کے تمام 178پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے،جن کے مطابق پی پی کے امیدوار آغا شہبازخان درانی73554 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ان کے مدمقابل جے یو آئی کے امیدوار رشد اللہ شاہ  صرف 9412ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ 

یاد رہے کہ یہ نشست پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی، پیپلزپارٹی نے اس نشست پر آغا سراج درانی کے بیٹے شہباز خان درانی کو ٹکٹ جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:انڈر 19 ایشیا کپ:بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کا فیصلہ ہو گیا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: