راولپنڈی میں رنگا رنگ فیشن شو،ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے

رنگوں،روشنیوں اورخوشبوؤں سے سجے شو میں ڈیزائنرز نے نئی کولیکشن متعارف کروائی

Dec 14, 2025 | 16:56:PM
راولپنڈی میں رنگا رنگ فیشن شو،ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)راولپنڈی میں رنگا رنگ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں ماڈلز نے جدید اور روایتی ملبوسات کے ساتھ ریمپ پر جلوے بکھیرے۔

رنگوں،روشنیوں اورخوشبوؤں سے سجے اس فیشن شو میں معروف فیشن ڈیزائنرز نے اپنی نئی منفرد کولیکشن متعارف کروائی جنہیں ماڈلز نےریمپ پرپیش کیا جن کودیکھ کر حاضرین داد دینے پر مجبور ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:2025میرے لئے بہت اچھارہا،بہت زیادہ کامیابیاں سمیٹیں:نیلم منیر
فیشن شو میں موسیقی نے بھی محفل کو چار چاند لگا دیے اورتقریب کو یادگار بنا دیا۔
تقریب کےشرکاء کااس موقع پر کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹس نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کاباعث بنتے ہیں، منتظمین نے فیشن شوکاجو تھیم رکھا ہے وہ بھی بہت مختلف ہے،اس طرح کی تقریبات نہ صرف لوگوں کو تفریح فراہم کرتی ہیں بلکہ پاکستان کی فیشن انڈسٹری کے فروغ کے لیے بھی اہم ہیں،ان فیشن شوزکے نتیجے میں لوگوں کوبھی نئے فیشن ٹرینڈزسے آگاہی ملتی ہے۔