2025میرے لئے بہت اچھارہا،بہت زیادہ کامیابیاں سمیٹیں:نیلم منیر
مداحواں کی دعائیں ہمیشہ میرے ساتھ رہتی ہیں،دعا ہے2026 پاکستان کیلئے بہت اچھاہو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راحیل بیگ)معروف اداکارہ نیلم منیرنے کہاہے کہ سال 2025 میرے لیے بہت اچھا رہا،دعا ہے کہ سال 2026 پاکستان کےلیے بہت اچھاہو۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہونےوالی ایک تقریب میں معروف سرمایہ کار مرزا اختیاربیگ سمیت شوبزستاروں نے شرکت کی جن میں خوبرواداکارہ نیلم منیربھی شامل تھیں۔
چندماہ قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی نیلم منیرنے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میرے مداحواں کی دعائیں ہمیشہ میرے ساتھ رہتی ہیں،سال 2025 میرے لیے بہت اچھا رہاہے،میں نے سال 2025 میں بہت زیادہ کامیابیاں سمیٹیں ۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیلرسوئفٹ نے اپنے عملے کو55ارب 12 کروڑ کا بونس دے دیا
اداکارہ نیلم منیر نے کہاکہ دعا ہے کہ سال 2026 پاکستان کےلیے بہت اچھاہو،میں پاکستان کی ترقی کے لیے ہمیشہ دعا گو رہتی ہوں۔