ٹیلرسوئفٹ نے اپنے عملے کو55ارب 12 کروڑ کا بونس دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے عملے کو55ارب 12 کروڑروپے کا بونس دے دیا۔
ہالی وڈفن کاراؤں کی اکثریت کو”گلیمرگرلز“کہا جاتا ہے کیونکہ ان پرکامیابیوں سے زیادہ شُہرت ٹوٹ کربرستی ہے،یہ اداکاری کیساتھ ساتھ اپنی سدابہاردلکشی اورخوب صورتی کی وجہ سے بھی لوگوں کے دلوں پرراج کرتی ہیں،ایسی خوبرو فن کاراؤں کی ایک طویل فہرست ہے جن میں ایک نام ٹیلرسوئفٹ کا بھی ہے جومسلسل اپنے مداحوں کے دلوں پرراج کررہی ہیں اوروقت بھی ان کوچھوئے بغیر گزرجاتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 36 سالہ گلوکارہ نے 21 ممالک میں 149 کنسرٹ کیے تھے،انہوں نے عالمی دوروں کے دوران ٹکٹوں سے 2 ارب ڈالر کمائے ۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ حکومت کا دھرندھر کے جواب میں ’پیارا لیاری فلم‘ ریلیز کرنے کا اعلان
ٹیلر سوئفٹ نے اپنے عملے کو بونس کے ساتھ اظہار تشکر کا خط بھی دیا،197 ملین ڈالر بونس کے اعلان پرعملے کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو امڈ آئے، ٹیلر سوئفٹ نے ٹرک ڈرائیوروں کو بھی ایک لاکھ ڈالر دیے ہیں۔