لیاری کے حوالے سے بننے والی فلم کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

Dec 14, 2025 | 15:39:PM
 لیاری کے حوالے سے بننے والی فلم کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نےلیاری کے حوالے سے بننے والی  فلم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کااعلان کردیا۔
میئرکراچی مرتضی وہاب نے اپنے بیان میں کہاہے کہ گجرات کا قصاب چیئرمین پیپلز پارٹی کےخلاف سازش کررہا ہے،لیاری پرجوچیزکی ہے وہ سازش ہے، ہم اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔
 مرتضیٰ وہاب نےامیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم پرتنقید کرتےہوئےکہا اگرتم کام نہیں کرسکتے تھے تو اقتدارنہیں لیناچاہیےتھا،کیاصرف پریس کانفرنس اوردھرنوں کےلیےہوآپ لوگ؟بارہ لاکھ لینے کے باوجود ڈھکن نہیں لگاسکتے تویہ شرمندگی کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوجوان گلوکار پر پولیس کے تشدد کی ویڈیووائرل، حکومت کا نوٹس
انہوں نے مزیدکہا کہ یہ علاقہ حافظ نعیم الرحمن کاہےلیکن کام یہاں ہم کررہےہیں،اگلے ہفتےانہیں ایکسپوزکروں گا،تسبیح ہمارےہاتھ میں بھی ہےداڑھی ہمارے والوں کی بھی ہے،یہاں وہ لوگ قابض ہیں جوکہتےتھےہم نجات دہندہ بنیں گے،کراچی کے کھمبےجماعت اسلامی کے جھنڈوں کے لیے بنےہیںاس پرپہلےسے پابندی ہے۔