نوجوان گلوکار پر پولیس کے تشدد کی ویڈیووائرل، حکومت کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نوجوان گلوکار پرپنجاب پولیس کے تشدد کی ویڈیووائرل ہونے کے بعد حکومت نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
ضلع میانوالی میں پولیس کی جانب سے نوجوان گلوکار رحمان علی پر تشدد کا واقعہ سامنے آنے کے بعد صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیاہے۔
داؤد خیل:ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی
— Muhammad Iqbal Awan (@iqbalawan1982) December 14, 2025
پولیس کا شادی فنکشن پہ چھاپہ سنگر رحمان علی گرفتار !
خلاف ورزی پر ایسی کاروائی ضرور ہوگی براہ کرم قانون کااحترام کریں اور بےعزتی سے بچیں۔ pic.twitter.com/DeAmiiBVyg
یہ بھی پڑھیں:ریئلٹی شو ’’لازوال عشق‘‘ کو یوٹیوب سے ہٹانے کی اصل وجہ سامنے آگئی
عظمیٰ بخاری کاکہناہے کہ سوشل میڈیا پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے نوجوان گلوکارپر تشدد کی ویڈیو دیکھی ہے جو افسوسناک ہے،واقعے کی تحقیقات کرکے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی،فنکار برادری پر اس طرح کا تشدد ناقابل قبول ہے۔