کراچی :سی آئی اے کا قادری ہاوس پر چھاپہ، 2 ملزمان گرفتار

Dec 14, 2025 | 00:00:AM
کراچی :سی آئی اے کا قادری ہاوس پر چھاپہ، 2 ملزمان گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )کراچی کے علاقے ناظم آباد میں سی آئی اے کا قادری ہائوس پر چھاپہ ، 2 ملزما ن کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے ایس ایس پی ڈاکٹر عمران نے بتایا کہ بارہ سے زائد افرادکوتفتیش کیلئے حراست میں لیاگیاہے، پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت جواد اور ملا شاہزیب کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق بھتہ خور صمد کاٹھیاواڑی گروپ سے ہے، چھاپےکےدوران بھاری تعدادمیں اسلحہ بھی برآمد کیاگیا ہے،ملزمان بھتہ خوری کےاہم مقدمات میں پولیس کومطلوب تھے۔

ڈاکٹرعمران نے بتایا کہ ریحان نامی بھتہ خور کی نشاندہی پر قادری ہاؤس پر چھاپہ مارا گیا، گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان بھتہ صمد کاٹھیاواڑی، وصی اللہ لاکھو کا نیٹ ورک چلاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان بحران سے نکل آیا، معاشی اشاریے بہتر ہو چکے : وزیراعظم