پاکستان بحران سے نکل آیا، معاشی اشاریے بہتر ہو چکے : وزیراعظم

Dec 13, 2025 | 13:31:PM
پاکستان بحران سے نکل آیا، معاشی اشاریے بہتر ہو چکے : وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بحران سے نکل آیا ہے، ہمارے معاشی اشاریے بہتر ہو چکے ہیں۔

 نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ریگولیٹری اصلاحات کے اجرا کی تقریب میں شرکت پر خوشی ہے، اصلاحات کا مطالبہ عوام اور کاروباری طبقے کی گزشتہ کئی دہائیوں سے خواہش تھی،کاروباری برادری، سرمایہ کار پیچیدہ قوانین اور غیر ضروری ضوابط سے پریشان تھے، حکومت سنبھالی تو پاکستانی معیشت نازک صورتحال سے دوچار تھی، ملک عملی طور پر مالی دیوالیہ پن کے دہانے پر کھڑا تھا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ مہنگائی بے قابو تھی، پالیسی ریٹ معیشت کو مفلوج کرچکا تھا، ملک میں کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکار تھیں، ملک میں کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکار تھیں، ہماری حکومت نےبہترین حکمت عملی کے ساتھ چیلنجز کا مقابلہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان بحران سے نکل چکا ہے، ہمارے معاشی اشاریے بہتر ہوچکے ہیں، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی ہے، معیشت کی پائیدار ترقی کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں کو فنی اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کررہے ہیں۔