لاہور: جعلی کرنسی بنانیوالا گروہ گرفتار

Dec 14, 2022 | 12:00:PM
لاہور: جعلی کرنسی بنانیوالا گروہ گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور پولیس نے غالب مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی بنانے والا چار رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق جعلی کرنسی تیار کرنے والے گرفتار گینگ میں ملزم شیر باز، اشفاق، شمس الرحمن اور تنویر شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی اور جعلی نوٹ بنانے والی مشینری برآمد کرلی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان جعلی کرنسی بنا کر چھوٹے شہروں میں بھیجتے تھے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔