ایتھوپیا کے سفیر نے پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکبادی پیغام جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس)ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ نے پاکستان کے یوم آزادی پرمبارکباد کا پیغام جاری کردیا۔
ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ نے ویڈیو پیغام میں پاکستان کے عوام کو ان کے یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی،اس موقع پر انہوں نےپاکستان کی شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے ایک پودا بھی لگایا۔
سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان67 سالہ دیرینہ دوستی اور شراکت داری کو سراہا،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کیلئے ایتھوپیا پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ نے موسمیاتی تبدیلی کے مشترکہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے ایک اہم اعلان بھی کیا، انہوں نے کہا کہ ہفتہ کے روز ایتھوپیا سے موسمیاتی تبدیلی کے ماہرین کا ایک اعلیٰ سطحی وفد پاکستان پہنچے گا ۔ یہ وفد ایتھوپیا کے کامیاب 'گرین لیگیسی انیشی ایٹو' کے تجربات کو شیئر کرنے کے لیے پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:آپریشن’’بنیان اُم مرصوص‘‘میں بہادری پر فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران و جوانوں کو اعزازات عطا