آپریشن’’بنیان اُم مرصوص‘‘میں بہادری پر فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران و جوانوں کو اعزازات عطا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے آپریشن ’’بنیان اُم مرصوص‘‘ میں بہادری پر فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران و جوانوں کو اعزازات عطاکئے گئے۔
ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں افسروں اور جوانوں کو 8 ستارۂ جرأت، 5 تمغۂ جرأت، 24 ستارۂ بسالت، 45 تمغۂ بسالت سے نوازا گیا۔
146 امتیازی اسناد، 259 سی او اے ایس کمانڈیشن کارڈز اور 1 تمغۂ امتیاز (ملٹری) بھی دیئے گئے۔
ستارۂ جرات پانے والوں میں ونگ کمانڈر بلال رضا، ونگ کمانڈر حماد ابن مسعود،اسکواڈرن لیڈر ایم یوسف خان، اسکواڈرن لیڈر محمد اسامہ اشفاق شامل ہیں۔
اسکواڈرن لیڈر محمد حسن انیس،اسکواڈرن لیڈر طلال حسن، اسکواڈرن لیڈر فدا محمد خان، فلائٹ لیفٹیننٹ محمد اشحد عامر بھی ستارہ جرأت پانے والوں میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایک اور اعزاز سے نواز دیا گیا