گوجرانوالہ ؛ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ گرفتار،سینکڑوں پاسپورٹس برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد اقبال) گوجرانوالہ میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ٹریڈ ٹیسٹ سینٹر پر چھاپہ مار کر 505 سے زائد پاسپورٹس برآمدکر لئے اور حافظ آباد میں انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کوگرفتارکر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں بیرون ملک ملازمت کے جھوٹے وعدوں کا دھندہ بے نقاب ہو گیا، سادہ لوح شہریوں سے بھاری رقوم بٹورنے کا انکشاف ہوا ہے،چھاپہ مار کارروائی میں 4 ملزمان گرفتارکر لئے گئے، ملزمان میں حاجی منور حسین، محمد نواز، عمر خالد اور فیاض ذوالفقار شامل ہیں۔
ملزمان بغیر لائسنس غیر قانونی دفتر چلا رہے تھے،ملزمان کے قبضے سے 505 پاکستانی پاسپورٹس برآمدہوئے ہیں، ملزمان پاسپورٹس رکھنے کی کوئی قانونی توجیہہ پیش نہ کر سکے، پاسپورٹس اور دیگر شواہد ایف آئی اے نے قبضے میں لے لیے۔
ملزمان بیرون ملک ویزوں کے نام پر شہریوں سے پاسپورٹس اور رقم وصول کرتے تھے، ملزمان کے خلاف امیگریشن آرڈیننس 1979 اور پاسپورٹ ایکٹ 1974 کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے،مزید سہولت کاروں اور متاثرین کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عوام خبردار! شام 5 سے رات 1 بجے کے دوران لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری