نئے پاکستان میں پولیس بھی تحفظ کی محتاج نظر آتی ہے، بلاول بھٹو

Apr 14, 2021 | 18:32:PM
نئے پاکستان میں پولیس بھی تحفظ کی محتاج نظر آتی ہے، بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت نے ملک کو ایسی خطرناک دلدل میں دھکیل دیا ہےجہاں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں گذشتہ تین روز سے جاری تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اس طرح کے تشدد، اغوا، سرکاری و نجی املاک پر قبضے اور پولیس اہلکاروں پر مشتعل ہجوم کے حملوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ان واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
 بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کو اس ذمہ داری نبھانے سے گریز کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔حکومت نے عوام کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پولیس بھی تحفظ کی محتاج نظر آتی ہے۔ 
 انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی ہمدردیاں پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہونے والے تمام بے گناہ شہریوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔پرتشدد واقعات کے زخمیوں کو بہترعلاج معالجے کی سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔ 
یہ بھی پڑھیں :سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پھر اضافہ