سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پھر اضافہ 

Apr 14, 2021 | 18:21:PM
سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پھر اضافہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 امریکی ڈالر کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 ہزار 743امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔
ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر،گوجرانوالا، راولپنڈی، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 2 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔
فی تولہ سونے کی طرح ملکی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت 429 روپے بڑھ گئی اور قیمت 87 ہزار 877 روپے ہو گئی ہے۔
سونے کی طرح دس گرام اور فی تولہ چاندی کی قیمتوں میں بھی بالترتیب 30 روپے اور 25.72 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمتیں 1330 روپے اور 1140.26 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے اچھی خبر، دھاگے کی درآمد پر عائد کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ