حکومت کا تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ

Apr 14, 2021 | 15:22:PM
حکومت کا تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی حکومت نے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  پنجاب حکومت نے تنظیم پر پابندی لگانے کی سفارش کی ہے۔ہم  نے پابندی سے متعلق سمری وفاقی کابینہ کو بھیج دی ہے۔انسداد دہشتگردی کے ایکٹ 1997 کے رولز 11 بی  کے تحت تحریک لبیک پر پابندی لگائی جائے گی۔یہ لوگ وہ مسودہ چاہ رہے تھے جس سے پاکستان کا انتہا پسندی کا تاثر جائے اور  سارے لوگ یہاں سے فارغ ہوجائیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تھانے پر حملے کئے گئے پولیس والوں کو اغواکیا گیا ۔جن پولیس والوں کو اغوا کر کے مطالبات کئےجارہےتھے وہ اہلکارواپس تھانے پہنچ گئےہیں۔یہ سوشل میڈیا پر بتا کر آتے تھے کہ کون سی سڑکیں بند کرنی ہیں۔سوشل میڈیا کےذریعے سڑکوں پر بے امنی پھیلانےوالوں کا قانون پیچھا کرے گا۔مذہبی جماعت کے سوشل میڈیا چلانےوالےلوگ سرینڈر کردیں ۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ہم قرار داد اسمبلی میں اتفاق رائے سے پیش کرنا چاہتے تھے لیکن مظاہرین ہر صورت فیض آباد اوراسلام آبادآنا چاہتے تھے۔اس ملک میں ختم نبوت کو کوئی ڈر نہیں ہے۔جی ٹی روڈ مکمل طور پر بحال ہے، موٹر وے بحال ہے۔دو پولیس والے اور تین لوگ شہید ہوئےہیں۔