پشاوربورڈکا11ویں جماعت کے نتائج کا اعلان،ایک کالج کی تمام طالبات پریکٹیکل میں فیل

Sep 13, 2025 | 21:54:PM
پشاوربورڈکا11ویں جماعت کے نتائج کا اعلان،ایک کالج کی تمام طالبات پریکٹیکل میں فیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک  ) پشاور بورڈ نے  گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا، تاہم نتائج میں ایک انوکھا اور حیران کن کارنامہ سامنے آیا ہے۔

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج فیز سیون کی تمام طالبات کو فرسٹ ائیر بائیولوجی کے پریکٹیکل امتحان میں فیل قرار دے دیا گیا، حیران کن امر یہ ہے کہ پریکٹیکل دینے کے باوجود طالبات کو غیر حاضر لکھ دیا گیا۔

والدین اور طالبات کے مطابق تھیوری میں 70 سے زائد نمبر حاصل کرنے والی کئی طالبات کو بھی پریکٹیکل میں غیر حاضر قرار دیا گیا ہے  جس پر شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

نتائج سامنے آنے کے بعد طلبا اور والدین نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی پر زور دیا ہے،والدین کا کہنا ہے کہ طالبات کی محنت ضائع ہوئی ہے اور مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  شہادت میرے بیٹے کی خواہش تھی،مجھے ایک ماہ پہلے معلوم ہوا تھا؛والدہ میجر عدنان شہید