شہادت میرے بیٹے کی خواہش تھی،مجھے ایک ماہ پہلے معلوم ہوا تھا؛والدہ میجر عدنان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )فتنہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے میجر عدنان کی والدہ نے کہا ہے کہ شہادت میرے بیٹے کی دلی خواہسش تھی اور وہ پوری ہوگئی،مجھے ایک ماہ پہلے معلوم ہوا تھا۔
میجر عدنان اسلم شہید کی والدہ کا کہنا تھا کہ میں اللہ تعالیٰ کا بہت شکرادا کرتی ہو کہ اللہ نے میرے بیٹے کی دلی خواہش پوری کردے،میرے بیٹے نے میری ہر خواہش پوری کی ہے ، ہر جگہ سے گولڈ میڈل لے کر آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس کی اس خواہش کا ایک مہینے پہلے معلوم ہوا تھاجب یہ شہید دوستوں کے گھر گیا ، اپنے فیملی کو لے کر گیا اور بار بار یہ دعاکرتا تھا کہ یا اللہ یہ گولی میں نے کھانی تھی،میجر عدنان کی والدہ نے کہاکہ وہ فیملی کو اشاروں میں سمجھانا چاہ رہا تھا کہ لیکن فیملی نہیں سمجھی اور میں ماں ہوں میں سمجھ گئی تھی کہ یہ کیا کہنا چاہتا ہے،میں اس کی آنکھوں میں وہ دیکھ سکتی تھی کہ جو کسی اور کو نظر نہیں آیا۔
شہید کی والدہ نے کہا کہ میرا بیٹا جب ڈیوٹی پر جایا کرتے تو ہم اس کو چھوڑنے کیلئے دروازے تک جایا کرتے تھے اور میں بیٹے سمیت پاک فوج کو دعائیں دیتی تھی،شہادت والے دن جب وہ گئے تو پیچھے مڑکر ہی نہیں دیکھااور اچانک چلے گئے مجھے اسی وقت پتہ چل گیا تھا کہ یہ میرے بیٹے کا آخری دن ہے۔
"شیر بیٹے کی ماں بھی شیر جیسی"
— Tariq Zaman Malik (@TZM_Zamzama) September 12, 2025
میجر عدنان اسلم شہید کی والدہ ماجدہ کے تاثرات سننے کے قابل ہیں۔ انہیں سن کر بخدا ایمان تازہ ہو جاتا ہے pic.twitter.com/Nh8PxbQB5g
انھوں نے بتایا کہ میں ماں ہوں،مجھے اس کی آنکھوں میں وہ نظر آ رہا تھا جوکہ کسی دوسرے کو نظر نہیں آسکتا تھا،دوران علاج بھی ہسپتال میں وہ مجھے اشاروں سے یہ باور کروانے کی کوشش کر تے تھے،والدہ نے بتایا کہ میں نے خود عورتوں کو اپنے گلے لگا کر حوصلہ دیا کہ میرا بیٹا زندہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں :اسرائیل اپنا دائرہ وسیع کرتا جا رہا ، اب ذمے داری مسلم امہ پر آگئی ہے: خواجہ آصف