نسیم شاہ ایشیاء کپ سے باہر  ,زمان خان اسکواڈ میں شامل

Sep 13, 2023 | 18:08:PM
نسیم شاہ ایشیاء کپ سے باہر  ,زمان خان اسکواڈ میں شامل
کیپشن: ایشیاء کپ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  ایشیا کپ میں انجری مسائل سے دوچار فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی جگہ فاسٹ باؤلر زمان خان کو پاکستان اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

زمان خان نے آج صبح ٹیم کو جوائن کیا اور آج شام کولمبو اسٹیڈیم میں ٹیم کے ہمراہ ٹریننگ کریں گے۔اسکواڈ میں شمولیت کے بعد زمان خان اب ممکنہ طور پر سری لنکا کے خلاف کل ہونے والے میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

View this post on Instagram

A post shared by ESPNcricinfo (@espncricinfo)

ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف سپر فور راؤنڈ کے میچ میں نسیم شاہ کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور میچ میں بیٹنگ کے لیے بھی نہیں آئے تھے۔جس وجہ سے

نسیم شاہ کو آرام کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ زمان خان کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

 قومی ٹیم کا میڈیکل پینل ان کی مسلسل نگرانی کررہا ہے اور ورلڈ کپ کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔