بیت الخلا میں بچی کو جنم دینے کے بعد کوڑادان میں پھینکنے والی سفاک ماں گرفتار

Sep 13, 2021 | 23:16:PM
بیت الخلا میں بچی کو جنم دینے کے بعد کوڑادان میں پھینکنے والی سفاک ماں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  بیت الخلا میں بچی کو جنم دینے کے بعدرہائش گاہ کے قریب کوڑے دان میں پھینکنے والی سفاک نوجوان ماں سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ وا قعہ جنوبی کوریا کے جلانام صوبہ میں پیش آیا۔غیر ملکی میڈیا کی ایک رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ  پولیس حکا م ایک20 سالہ لڑکی سےتفتیش کر رہے ہیں جس نے اپنی نومولود بچی کو کوڑے دان میں پھینک دیا تھا۔یہ لڑکی غیر شادی شدہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:کیااداکارسیف علی خان نے مذہب بدل لیا ؟ا ہم بیان بھی سامنے آگیا

پولیس کے مطابق محلے کے ایک رہائشی کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بچی کی ماں کو گرفتار کر لیا۔ بچی کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد علاج کیا جا رہا ہے۔ پولیس عہدیدار کے مطابق بچی کی ماں کی صحت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے علاج مکمل کرانے کے بعد مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:محبت برسادیناتم ساون آیا ہے۔۔ترکی سے حریم شاہ کا نئی ویڈیو میں زبر دست ڈانس