سٹیڈیم کی چھت سے لٹکی بلی کو شائقین نے بچا لیا، ویڈیو وائرل

Sep 13, 2021 | 00:46:AM
سٹیڈیم کی چھت سے لٹکی بلی کو شائقین نے بچا لیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فٹ بال شائقین کی جانب سے کئی فٹ اونچائی سے گرتی بلی کو بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
برطانوی آن لائن اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ امریکہ کے شہر میامی کے ہارڈ راک سٹیڈیم میں پیش آیا جہاں ایک فٹ بال میچ جاری تھا۔اس دوران اسٹیڈیم کے ایک سٹینڈ پر بلی کو دیکھا گیا جو اپنے ایک پنجے سے لٹکتی ہوئی نظر آئی اور بعد ازاں نیچے گر پڑی۔
اس موقع پر وہاں کھڑے شائقین نے امریکی پرچم کو بطور لینڈنگ پیڈ استعمال کیا اور گرتی ہوئی بلی کی جان بچا لی۔رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلی کی جان بچانے پر سٹیڈیم میں موجود شائقین خوشی سے جھوم اٹھے اور تالیاں بجانے لگے۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میامی ٹیم کے کوچ نے بتایا کہ میری ساری توجہ میچ کی جانب تھی، مجھے بالکل اندازہ نہیں ہوا کہ سٹیڈیم میں کیا ہو رہا۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق بلی کو کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی اور وہ بالکل ٹھیک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 13 ڈراونی فلمیں دیکھنے والے نڈر کیلئے2 لاکھ روپےانعام۔۔ کمپنی کا اعلان