13 ڈراونی فلمیں دیکھنے والے نڈر کیلئے2 لاکھ روپےانعام۔۔ کمپنی کا اعلان

Sep 11, 2021 | 23:56:PM
13 ڈراونی فلمیں دیکھنے والے نڈر کیلئے2 لاکھ روپےانعام۔۔ کمپنی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ) اگر آپ فلمیں دیکھنے کے شوقین ہیں تو صرف اس ذریعہ سے  اب آپ پیسے کما سکتے ہیں ۔ ایک کمپنی ایسے نڈر انسانوں کی تلاش کررہی ہے جو ان کی 13 ڈراونی فلموں کی فہرست میں شامل فلموں کو دیکھے ،کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس کے بدلے اس شخص کو 2 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔اس دوران ان کی دل کی دھڑکن بھی ناپی جائے گی۔

بھارتی نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق دنیا میں فلمیں دیکھنے والے فلم بینوں  کی اقسام ہیں، جن میں کئی وہ لوگ ہیں جو ہر طرح کی فلمیں دیکھ لیتے ہیں، مگر جب ڈراؤنی فلموں کی باری آتی ہے تو وہ کانپنے لگتے ہیں ۔ دوسری جانب وہ لوگ ہوتے ہیں ، جنہیں سنیما کا باقی ہر انداز بورنگ لگتا ہے ، انہیں صرف ڈراونی فلمیں ہی اچھی لگتی ہیں ۔ ایسے لوگوں کیلئے اب  صرف فلمیں دیکھ کر روپے کمانے کا بڑا موقع ہے ۔ رپورٹ کےمطابق  ایک کمپنی ایسے انسانوں کی تلاش کررہی ہے جو ان کے ذریعہ دی گئی 13 ڈراونی فلموں کی فہرست میں شامل فلموں کو دیکھے ۔ اس دوران کمپنی ایک فٹ بینڈ کے ذریعہ فلم دیکھنے والے شخص کی دل کی دھڑکن ناپے گی اور دیکھے گی کہ کم بجٹ والی فلمیں بھی شخص کو اتنا ہی ڈرا ہیں یا نہیں جتنا بڑے بجٹ کی فلمیں ڈراتی ہیں ۔ فنانس بز (finance buzz)نام کی ایک کمپنی ایسے کسی شخص کی تلاش کررہی ہے جو ان کیلئے 13 ڈراونی فلمیں دیکھ کر بتا سکے کہ فلم سے اس کو کتنا ڈر لگا ۔ اس شخص کو فلم کو ریٹ بھی کرنا ہوگا اور اس کی دل کی دھڑکن بھی مانیٹر کی جائے گی ۔ اس طرح کمپنی یہ پتہ لگائے گی کہ جتنا روپے ہارر فلموں کو بنانے میں لگایا جارہا ہے ، اتنا پیسہ اصل میں لگانا ٹھیک ہے بھی یا نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ”پاکستانی چائلڈ اداکارہ عرشیہ اکبر اب کیسی نظر آتی ہیں؟؟؟“سوشل میڈیا صارفین چکرا کر رہ گئے