سعودیہ عرب سے 92 پاکستانی نرسز ڈی پورٹ ہونے کا معاملہ،ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دی

May 14, 2024 | 12:33:PM
سعودیہ عرب سے 92 پاکستانی نرسز ڈی پورٹ ہونے کا معاملہ،ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سعودیہ عرب سے 92 پاکستانی نرسز ڈی پورٹ ہونے کا معاملہ،ایف آئی اے نے اوورسیز ایمپلاائمنٹ کارپوریشن اور بیورو آف ایمگریشن کے افسروں کیخلاف تحقیقات شروع کر دی۔ 

ایف آئی اے نے تحقیقات جرم ثابت ہونے پر ایف آئی آر درج کر لی،ایف آئی اے نے پہلے مرحلے میں فرید ساہی اور سب ایجنٹ ذولفقار کو گرفتار بھی کر لیا ہے،سعودی کمپنی نے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن سے ٹرینڈ نرسز کی ڈیمانڈ کی تھی۔ 

سعودی کمپنی تمام نرسز کو اپنے اخراجات پر سعودیہ لےکر گئی،سعودیہ کے ہیلتھ سسٹم نے تمام 92 نرسز کے ڈاکیومنٹ کو جعلی قرار دیدیا،ڈاکیومنٹ جعلی ہونے پر سعودیہ نے تمام نرسز کو ڈی پورٹ کر دیا،سعودیہ وزارت صحت اور وزارت خارجہ نے پاکستانی حکام کو احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔ 

اعلی حکام کی ہدایت  پر ایف آئی اے نے حکومت پاکستانی کی ساکھ خراب کرنے پر کارروائی کا آغاز کیا ،ایف آئی اے نے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن اور ایمیمگریشن بیورو کے اہلکارو کے خلاف مقدمہ درج کیا ،کاظم ملک ، سعید خان خٹک ،گل اکبر ،غلام نبی ،احمر اور شیراز بھی مقدمہ میں نامزد ہیں۔