کراچی میں نویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ آؤٹ

May 14, 2024 | 10:17:AM
کراچی میں میٹرک امتحانات جاری،  نویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ  شروع ہونے سے 40 منٹ پہلے  سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عائمہ خان) کراچی میں میٹرک امتحانات جاری،  نویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ  شروع ہونے سے 40 منٹ پہلے  سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی میں اکثر امتحانی مراکز میں اُساتذہ کی نگرانی میں نقل کی دھوم مچی ہوئی ہے،  نویں جماعت کا پیپر کیمسٹری وقت سے 40 منٹ پہلےہی واٹس اپ گروپ میں آگیا.

خیال رہے کہ گزشتہ 7روز سے پرچہ آؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے، اس سے قبل نویں جماعت کا فزکس کا حل شدہ پرچہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا جبکہ نویں اور دسویں جماعت کے دیگر پرچے بھی وائرل ہوچکے ہیں۔ 

مزید پڑھیں:  ڈالر کا ریٹ مزید کم، انٹر بینک سے خبر آ گئی

بورڈ انتظامیہ نقل مافیا کے آگے بے بس ہوگئی ہے۔انتظامیہ یا تعلیمی بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی خاص اقدامات نہیں کیے جارہے اور ایسے پرچے آؤٹ ہونا معمول بن چکا ہے۔اس صورتحال میں امتحانات کو لیکر ایسی سرگرمیاں طلباء کےمستقبل پر سوالیہ نشان ہیں۔میٹرک بورڈ کےقائم مقام ناظم  امتحانات  انتظامات کرنے میں ناکام ہو گئے  ہیں۔