یشما گل کو "ہیرامنڈی" اداکار کے پیغام پر خوشی کا اظہار کرنا مہنگا پڑگیا

May 14, 2024 | 12:57:PM
یشما گل کو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ یشما گل کو بھارتی اداکار طحہٰ شاہ کے پیغام پر خوشی کا اظہار کرنا مہنگا پڑگیا، صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق  سنجے لیلا بھنسالی کی مشہور ویب سیریر "ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار" میں "تاجدار" کا کردار ادا   کرنے والے اداکار طحہٰ شاہ اور یشما گل کی گفتگو کے سوشل میڈیا پر چرچے۔

تقسیم ہندوستان سے قبل لاہور کے علاقے میں بسنے والی ایک طوائف ملکہ جان اور ان کے کوٹھے کی زندگی کے گرد گھومتی اس کہانی کے شاندار کاسٹ کی بات ہو یا منفرد ڈائیلاگز، ریلیز کے ساتھ ہی آٹھ اقساط پر مشتمل اس سیریز کو شائقین کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

اس سیریز میں جہاں "ملکہ جان"کا کردار مشہور ہوا وہیں "تاجدار" اور "عالم زیب" کا کردار نبھانے والے فنکار بھی توجہ کا مرکز بن گئے, ویب سیریز میں "تاجدار" نامی کردار طٰہٰ شاہ نے ادا کیا جن کی اداکاری اور خوبصورتی کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔

ان کی تعریفوں میں جہاں سوشل میڈیا صارفین پوسٹس کررہے ہیں وہیں اداکارہ یشما  نے بھی ان کی شاندا پرفارمنس کی تعریف کی،اداکارہ کے میسج بھیجنے پر طٰحٰہ شاہ نے انہیں رپلائی دیا اور سرحد  پار سے محبت اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

بھارتی اداکار کا جواب ملنے پر یشما گل خوش ہوگئیں اور اس خوشی کا اظہار انہوں نے اپنی ایک انسٹا سٹوری میں کیا،انہوں نے سکرین شوٹ شیئر کرتے ہوئے کہا حیرانگی کا اظہار کیا اور اسے "فین مومنٹ"قرار دیا۔

انہوں نے لکھا کہ "ہوسکتا ہے میں کچھ زیادہ ہی اوور ہورہی ہوں لیکن میں اس فین مومنٹ کو کھل کر انجوائے کرنا چاہتی ہوں،"لوگ طحہٰ شاہ سے بڑی سٹار ہونے پر یشما کو ایک نارمل فین کی طرح برتاؤ کرنے پر ٹرول کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار،ویڈیو وائرل

یاد رہے کہ یشما نے اپنے کیریئر کا آغاز 2017 میں ڈراما سیریل "میری سہیلی میری بھابھی" سے کیا تھا جس کے بعد اداکارہ کافی پراجیکٹس میں کام کرچکی ہیں اور انکی اداکاری کو بھی پسند کیا جاتاہے۔