گرج چمک کیساتھ بارشوں اورپہاڑوں پربرفباری،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

Oct 13, 2023 | 20:00:PM
گرج چمک کیساتھ بارشوں اورپہاڑوں پربرفباری،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں  آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی  کردی۔

محکمہ موسمیات کےمطابق بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش اور بلند پہاڑوں پر برف باری  کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کےمطابق ہفتہ کے روزاسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور چند مقا مات پر ژالہ باری/موسلادھار بارش   کی بھی توقع ہے،تاہم خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش،  جبکہ بلند پہاڑوں پر برف باری  اورمیدانی علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا  بھی امکان ہے، اس دوران  کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں  موسلادھار بارش   کی بھی توقع ہے جبکہ ملک کے  دیگرعلاقو ں میں موسم خشک رہے گا۔

رپورٹ  میں  کہا گیا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ،  شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد،صوابی، خیبر ، مہمند، باجوڑ،  پشاور، مردان،نوشہرہ، چارسدہ،  کرم، کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی ، بنوں، کرک،لکی مروت، ٹانک،  وزیرستان اور  ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور  بلند پہاڑوں پر برف باری  کا امکان ہے،اس دوران    چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں چند مقامات پرتیز/  موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں  میں    ژالہ باری  کا امکان ہے۔

رپورٹ  میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب میں  جہلم، اٹک، چکوال، راولپنڈی، مری، گلیات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، گجرات، ایم بی۔ دین، حافظ آباد، سرگودھا، خوشاب، نورپورتھل، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال اور قصورمیں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا   امکان ہے ، تاہم خطہ پوٹھوہار،  مری، گلیات، منڈی بہاؤالدین  اورحافظ آبادمیں چند مقامات پرتیز/  موسلادھار بارش اور ژالہ باری     کا بھی امکان  ہے جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں  موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک   جبکہ جنوبی اضلاع  میں گرم رہے گا، تاہم ژوب، کوہلو، بارکھان میں آندھی چلنے کے علاوہ   گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں / آندھی اورگرج چمک کے ساتھ  بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش  کا بھی  امکان ہے تاہم اس دوران    کشمیر اور گلگت بلتستان میں بلند پہاڑوں پر برفباری کی  توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت میں کمی روپے نے دیگر کرنسیوں کو بھی بڑا رگڑا لگا دیا

 محکمہ موسمیات  کے مطابق   جمعہ(رات) سےمنگل  کے دوران تیز / موسلادھار بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے جبکہ مری،گلیات کشمیر، گلگت بلتستان ، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔