روپے کا ڈالر کو رگڑا،دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ

Oct 13, 2023 | 19:24:PM
روپے کا ڈالر کو رگڑا،دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈالر کے مقابلے  روپےکی  قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری، انٹربینک کے بعداوپن مارکیٹ میں بھی  ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہوکر 277 روپے کی کم ترین سطح پر آگیا ہے ،کریک ڈاون کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 330 روپے سے اب تک 53 روپے سستا ہوچکا ہے،دیگر کرنسیوں نے بھی کمی دیکھنے میں آئی ہےاوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے کمی سے 296 روپے،برطانوی پاؤنڈ 3 روپے کمی سے 344 روپے،اماراتی درہم 55 پیسے کمی کے بعد 76.55 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 74 روپے 20 پیسے پر برقرار ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی  دیکھنے میں آ رہی ہے،پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس جمعہ کے روز ریکارڈ اضافہ کے بعد گزشتہ 6 سال کی بلند  ترین سطح پر پہنچ گیا۔
حکومتی اقدامات اور روپے کی قدر میں بہتری کے نتیجہ میں  اسٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے،100 انڈیکس میں 721 پوائنٹس  کی تیزی ریکارڈ کی گئی ،جبکہ 100 انڈیکس 9 جولائی 2017 کو49 ہزار کی سطح پر تھا،100 انڈیکس 1.48 فیصد  اضافے سے 49 ہزار کی سطح  پر بحال ہوگئی، 6 سال بعد 49 ہزار 493 کی سطح پرپہنچ گیا  ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مردان؛ موبائل سم کی فروخت پر پابندی عائد

 کاروباری ہفتے کے آخری دن  میں  15.38 ارب روپے مالیت کے 55.44 کروڑ شئیرز کا کاروبارکیا گیا ،جس میں 240 کمپنیوں کے شئیرز میں اضافہ ،جبکہ 99 کمپنیوں کے شئیرز میں کمی ہوئی۔