خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم اہل علاقہ کے ہتھے چڑھ گیا

Oct 13, 2023 | 11:33:AM
  نوشہرہ میں خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم شہریوں اور اہل علاقہ نے پکڑ لیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  نوشہرہ میں خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم اہل علاقہ نے پکڑ لیا۔ 

پولیس کے مطابق وادی سون نوشہرہ میں ملزم نےگھر میں خاتون کو اکیلا دیکھ کر خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی۔ 

خاتون کے شور مچانے پر اہل علاقہ نے ملزم کو  پکڑ لیا اور ملزم کامنہ کالا کرکے جوتوں کے ہار پہنا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سکیورٹی کی درخواست پر سماعت، کوئی وکیل پیش نہ ہوا

پولیس کے مطابق ملزم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اہل علاقہ اور خاتون نے پھر ملزم کو چھوڑ دیا اور قانونی کارروائی سے انکار کردیا۔