فٹ بال ورلڈ کپ :رونالڈو کی ہیٹ ٹرک

Oct 13, 2021 | 18:43:PM
رونالڈو ہیٹ ٹرک
کیپشن: کرسٹیانو رونالڈو ہیٹ ٹرک کرنے کے بعد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فٹ بال ورلڈ کپ کے کوالیفائر میچ میں کرسچیانو رونالڈو نے لیگز مبرگ کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک  کردی ۔

تفصیلات کے مطابق گروپ اے میں پرتگال اور لیگزمبرگ  کے درمیان میچ کھیلا گیا ۔پرتگال نے یہ میچ پانچ صفر  سے  جیت لیا ۔ان پانچ گولز میں کرسچیانو رونالڈ کی  ہیٹ ٹرک  بھی شامل ہے ۔

دوسرے میچ میں انگلینڈ اور ہنگری کا مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا، انگلینڈ کو ڈائریکٹ کوالیفائی کرنے کے لئے کم از کم 4 پوائنٹس درکار ہیں جبکہ اس کے دو میچز باقی رہتے ہیں۔

ورلڈ کپ کوالیفائر کے گروپ آئی میں ہنگری نے 24 ویں منٹ میں برتری حاصل کی جبکہ 37 ویں منٹ میں انگلینڈ کی جانب سے اسٹونس نے گول برابر کردیا، لیکن دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں یوں میچ ایک ایک سے برابر ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:عائشہ عمر کی چالیسویں سالگرہ ۔۔۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ۔۔۔