بیٹے کی گرفتاری۔۔ کنگ خان مشکل میں پھنس گئے۔۔اہم خبر  جانیے

Oct 13, 2021 | 11:52:AM
بھارتی میڈیا رپورٹس، آریان کی گرفتاری، فلم’’پٹھان‘‘،شاہ رخ خان
کیپشن: آریان کی گرفتاری نے شاہ رخ خان کی پیشہ ورانہ زندگی کو بھی متاثر کیا ہے،بھارتی میڈیا  کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری نے  اہل خانہ کو مشکلات میں ڈال دیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آریان کی گرفتاری نے شاہ رخ خان کی پیشہ ورانہ زندگی کو بھی متاثر کر دیا ہے جس کی وجہ سے کافی حد تک مالی نقصان کا بھی اندیشہ ہے، رپورٹس کے مطابق اداکار نے اپنی آنے والی فلم’’پٹھان‘‘ کی بین الاقوامی شوٹنگ کا شیڈول بھی منسوخ کردیا ہے اور ہدایت کار ایٹلی کی فلم کی شوٹنگ بھی ملتوی کردی گئی ،خیال رہے کہ  ایک ایجوکیشن برانڈ نے بھی شاہ رخ خان کے اشتہارات کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔اس سے قبل دعویٰ کیا گیا تھا  شاہ رخ خان نے بیٹے آریان کی منشیات کیس میں گرفتاری کو مد نظر رکھتے ہوئے اداکار اجے دیوگن کے ساتھ طے شدہ اشتہار منسوخ کردیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی ایک اور کال لیک..اہم بات سامنے آ گئی
  یاد رہے کہ  این سی بی نے 2 اکتوبر کو رات گئے ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 68 سالہ شخص34 سالہ خاتون کے پیار میں پاگل۔۔پھر ایسا ہوا کہ یقین کرنا مشکل