آوارہ کتوں نے بچے کو نوچ کھایا۔۔۔۔۔لاش کھیتوں سے مل گئی 

Oct 13, 2021 | 09:54:AM
آوارہ کتوں نے بچے کو نوچ کھایا
کیپشن: آوارہ کتے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)تھانہ صدر کی حدود چک 75فتح میں 10سالہ بچے کو آوارہ کتوں نے نوچ کھایا،مکینوں نے انتظامیہ سے تلفی کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  حاصل پور کے نواحی علاقے 75فتح میں 10سالہ حسنین نامی بچے کو آوراہ کتوں نےگھر کے قریب ہی  نوچ کھایا ،کتوں نے بچے کو منہ پیٹ اور ٹانگوں پر  کاٹا جس سے بچے کی موت واقع ہو گئی، بچہ گھر  سے اپنے کھیتوں میں گیا راستےمیں آوارہ کتوں نے دبوچ لیا،کافی دیر بعد بھی گھر نہ پہنچنے پر بچے کی تلاش شروع کی گئی تو اس کی نعش  کھیتوں سے ملی۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے ،واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا متاثرہ خاندان اور اہل علاقہ نے انتظامیہ سے اوراہ کتوں کی تلفی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں:    امریکا سے ماضی جیسے تعلقات کی امید لگانا حقیقت پسندی نہیں، پاکستانی سفیر