امریکا سے ماضی جیسے تعلقات کی امید لگانا حقیقت پسندی نہیں، پاکستانی سفیر

Oct 13, 2021 | 09:24:AM
 امریکا سے ماضی جیسے تعلقات کی امید لگانا حقیقت پسندی نہیں
کیپشن: پاکستانی سفیر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے کہا ہے کہ امریکا سے ماضی جیسے تعلقات کی امید لگانا حقیقت پسندی نہیں۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد نے کہا کہ اب شاید ہمارے امریکا سے تعلقات ویسے نہ ہو سکیں جیسے کسی زمانے میں تھےانہوں نے کہا کہ چین سے ہمارے دیرینہ، گہرے اور مضبوط تعلقات ہیں جبکہ امریکا ہمارا اہم پارٹنر ہے۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ امریکا اور چین سے تعلقات جس حد تک متوازی چلاسکیں ان کو چلائیں۔