جمعہ کے روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد(صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد) رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے ۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے ۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح /رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد ( صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد) رہنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان میں موسم سرد اورخشک( صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد) رہنے کا امکان ہے۔
آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی07، اسکردومنفی06، گلگت ،زیارت منفی 03،قلات منفی02،کوئٹہ اوراستور میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:جسٹس امین الدین کی 30نومبر کو ریٹائرمنٹ،وفاقی آئینی عدالت کا سربراہ کون ہوگا؟متوقع نام سامنے آگیا