سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں کیلئے لگایا گیا ڈسٹری بیوشن بکس چوری

Nov 13, 2025 | 10:06:AM
سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں کیلئے لگایا گیا ڈسٹری بیوشن بکس چوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اُسامہ ملک)جرائم پر قابو پانے کے لئے کیا گیا اقدام ہی غیر محفوظ ہوگیااورصدر مملکت کی رہائش گاہ بلاول ہائوس کے قریب سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں کے لئے لگایا گیا ڈسٹری بیوشن بکس چوری ہوگیا۔
 ڈی جی سیف سٹی نے بھی ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ 
ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ کے مطابق ڈسٹری بیوشن بکس چوری ہونے کے بعدکیمرے بند ہوگئے جنہیں محفوظ کرتے ہوئے کھمبے سے اتار لیا گیا۔
ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ کے مطابق ڈسٹری بیوشن بکس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان ہوتا ہے، ڈی بی چوری ہونے پر کیمرے بند ہوگئے تھے، سیف سٹی سمیت ای چالان کے لئے لگائے گئے کیمرے بھی غیر محفوظ ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:27 ویں آئینی ترمیم ؛نیا متن آج سینیٹ سے منظور کرایا جائے گا
ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ  کے مطابق کیمروں سمیت سیف سٹی پروجیکٹ کے تحفظ کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس کو کہا گیا تھا،اس حوالے سے زونل ڈی آئی جیز سے بھی میٹنگ ہوئی تھی، سیف سٹی پروجیکٹ سے چوری تشویشناک بات ہے۔